وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت عارف علوی سے ملاقات کر کے انہیں آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے مطالبات سے متعلق گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے منی بجٹ آرڈیننس کی صورت میں نافذ کرنے پر بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ تجاویز آج کابینہ کے اجلاس میں منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
Comments are closed.