لاہور ہائی کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سمیت 97 لاء افسران کی برطرفیاں درست قرار دے دیں۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔
عدالتِ عالیہ نے حمزہ شہباز دور کے 19 لاء افسران کی نگراں حکومت میں دوبارہ تعیناتی بھی غیر قانونی قرار دے دی۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے گزشتہ ماہ نگراں حکومت کی جانب سے برطرف کیے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو بحال کر دیا تھا۔
عدالت نے برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے حکومتِ پنجاب سے جواب طلب کیا تھا۔
Comments are closed.