منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

90 دن میں الیکشن کروائیں گے تو ملک بچے گا: اعظم سواتی

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر محمد اعظم خان سواتی کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے 90 دن کے اندر الیکشن کروائیں گے تو ملک بچ سکتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ملک قانونی، اخلاقی اور معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ 90 دن کے اندر انتخابات کرائیں۔

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختون خوا غلام علی سے تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن اور گورنر خیبر پختونخوا غلام علی سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں خیبر پختون خوا اسمبلی کے بروقت انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس عتیق شاہ نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ گورنر نے جواب جمع نہیں کیا، گورنر ہمیں بتا دیں کہ کیوں ابھی تک تاریخ نہیں دی؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.