منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

کراچی، جناح اسپتال سے لاپتہ ہوئی خاتون کی تلاش جاری

کراچی کے جناح اسپتال سے 9 فروری کو لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خاتوں کے اپنی مرضی سے جانے کے کچھ شواہد ملے ہیں، وہ اسپتال سے نکل کر کہاں گئی تفتیش جاری ہے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون صبح 8 بج کر 40 منٹ پر اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب وہ اسپتال کے دوسرے دروازے سے باہر نکلی۔

پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے تک کوئی بھی بات حتمی نہیں کہہ سکتے۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی وڈیو کی مدد سے خاتون کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ 9 فروری کو حاملہ خاتون جناح اسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی اور لاپتا ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ وارڈ سے خاتون مریضہ کے مبینہ لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.