
پنجاب کے ضلع سرگودھا میں فلور ملز نے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی۔
فلور ملز کے صدر میاں نسیم شیخ کا کہنا ہے کہ ضلع بھر کی تمام فلور ملز نے آٹے کی فراہمی شروع کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ کوٹے کے مطابق آٹا فراہم کریں گے۔
دوسری جانب ضلع نارووال بھر میں آٹے کی قلت برقرار ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ 8 لاکھ آبادی کے لیے آٹے کے صرف 3 سیل پوائنٹ بنائے گئے ہیں، 2 سیل پوائنٹس شہر جبکہ 1 نور کوٹ میں قائم ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آٹے کی تقسیم و ترسیل ریونیو افسران کی نگرانی میں جاری ہے۔
Comments are closed.