منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

پنجاب پولیس کا دیگر ممالک میں روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے لائژن ونگ قائم

پنجاب پولیس نے اندرون اور بیرونِ ملک روپوش اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے لائژن ونگ قائم کر دیا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بیان میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لائژن ونگ انٹر پول، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے پر مشتمل ہے، انٹر پول کو اشتہاری ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ جن ممالک سے پاکستان کا معاہدہ ہے وہاں مقیم اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی مدعیٔ مقدمہ کا اشتہاری ملزم بیرونِ ملک ہے تو وہ فوری رابطہ کرے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ پولیس کی ٹیمیں مدعیان کے ساتھ خود رابطہ کریں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو یہ ہدایت بھی کی ہے کہ مؤثر کوآرڈی نیشن سے اشتہاری ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.