امریکی ڈالر مزید سستا ہونے کی جانب گامزن ہے جس کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر آج مزید سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 268 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 273 روپے کا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو کچھ دیر بعد منفی رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 394 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41 ہزار 322 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 717 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.