پاکستان نے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی کا مسودہ آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے مسودے کا جائزہ لینے کے بعد مذاکرات کا آغاز کیا جائے گا۔
اس حوالے سے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ورچوئل مذاکرات کی تاریخ اور وقت مسودے کے جائزے کے بعد طے کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روزہ مذاکرات کے بعد 10 فروری کی صبح پاکستان سے واشنگٹن روانہ ہوا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.