پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے پارٹی کے نوجوان رہنماؤں کا اجلاس آج ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا جس میں یوتھ چارٹر کی تیاری پر تجاویز لی جائیں گی۔
ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اجلاس کی صدارت کریں گی، اجلاس میں یوتھ کے تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں نوجوانوں کی ترقی، روزگار اور کاروبار سے متعلق تجاویز پر غور ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ اس اجلاس میں نوجوانوں کے سوشل میڈیا سے متعلق کردار اور پارٹی سطح پر کارکردگی پر غور ہو گا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیرکا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز پارٹی کی یوتھ ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہارِ خیال کریں گی۔
Comments are closed.