منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 37 ہزار سے زائد

ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی مجموعی تعداد 37 ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔

ترکیہ کے شہر قہرمان ماراش میں زلزلے کے 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے بعض متاثرہ علاقوں میں پانی کی قلت، صحت و صفائی کے مسائل پیدا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 84 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ شدہ ہزاروں عمارتوں کی تعمیرنو پر 70 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔

زلزلے سے متاثرہ کئی شہریوں کو جلدی بیماریاں اور ڈائریا کی شکایات ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.