ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف الخدمت فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اب تک 50 ہزار افراد کی اموات ہوچکی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ دونوں ممالک میں لاکھوں افراد بےگھر بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ترک کاروباری گروپ نے اپنی رپورٹ میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 84 ارب ڈالر کے نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔
ترک کاروباری گروپ کی رپورٹ کے مطابق تباہ شدہ ہزاروں عمارتوں کی تعمیر نو پر 70 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی، قومی آمدنی کو ہونے والا نقصان 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
Comments are closed.