چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے کہا ہے کہ سندھ میں یکم مارچ سے گندم کی خریداری شروع کی جائے گی۔
چیف سیکریٹری سندھ نے دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا کہ کراچی میں رمضان کے دوران 300 بچت بازار لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پرائز کنٹرول ایکٹ میں ترمیم کر کے جرمانے کی رقم بڑھائی جائے گی۔
سہیل راجپوت کا مزید کہنا تھا کہ ترمیم کے تحت مہنگی اشیاء بیچنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ قید کے ساتھ 5 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اشیاء قبضے میں لے کر موقع پر سرکاری قیمت پر آکشن کیس جائے گا۔
چیف سیکریٹری سندھ نے بریفنگ میں یہ بھی کہا کہ دکان کو جرمانہ کی رقم ادا ہونے تک سیل رکھا جائے گا، پرائز مجسٹریٹ کو 188 کے تحت پاور بھی دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 17 گریڈ کے سیکشن افسران کو بھی پرائز کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیار دیے جائیں گے، صوبے میں تعلقہ سطح پر کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔
سہیل راجپوت نے کہا کہ صوبے کی ہر تحصیل میں حکومت کی جانب سے بچت بازار لگائے جائیں گے۔
Comments are closed.