پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

اتنا بڑا دھماکا ہوا کسی نے آج تک استعفیٰ تک نہیں دیا، مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں دہشت گردوں کا راج ہے۔ ہمیں یہ تحفظ نہیں دے رہے، دن دیہاڑے دھماکے ہورہے ہیں، اتنا بڑا دھماکا ہوا کسی نے استعفیٰ تک نہیں دیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر  مشتاق احمد خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور فاٹا طویل وقت سے دہشت گردی کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس لائنز دھماکے سے امام مسجد سمیت 100 سے زائد افراد شہید ہوگئے، یہ بہت دل خراش واقعہ ہے جو پہلا واقعہ نہیں ہے۔ 

مشتاق احمد نے کہا کہ ٹارگیٹ کلنگ، بھتہ خوری روز کا معمول ہے، پچھلے دس ماہ سے دہشت گردوں کا راج ہے، کاروباری طبقہ وہاں سے بھاگ رہا ہے، لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ختم ہو چکی ہے، تشویشناک صورتحال ہے، عام آدمی کے جان و مال کو بھی کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے۔

سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پچھلے سال جولائی سے دسمبر 22ء تک 376 دہشتگرد حملے ہوئے، خیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی، حکومت دھماکوں کے آگے بےبس ہے، عوام کو سیکیورٹی حاصل نہیں، یہاں پر دہشت گردوں کا راج ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 2000 ارب روپے عدلیہ فوج اور پولیس کو اس لیے دے رہیں وہ تحفظ دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.