پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

طالبہ کی پُراسرار موت، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد کے نجی اسکول میں طالبہ کی موت کا پُراسرار واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

ایڈیشنل پولیس سرجن ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی گیلری کی دیوار پر چڑھ جاتی ہے، کوریڈور میں ایک شخص طالبہ کو دیوار سے نیچے اترنے کا کہتا ہے۔

فوٹیج میں طالبہ کو اسکول کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی کی موت کی وجہ اب تک سامنے نہیں آ سکی۔

متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار کا کہنا ہے کہ طالبہ کی جان اسکول انتظامیہ کی غفلت سے گئی۔

اسکول انتظامیہ نے واقعے  سے متعلق مؤقف دینے سے گریز کیا۔ اسکول پرنسپل میڈیا سے بات کیے بغیر اسپتال سے روانہ ہوگئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.