بدھ 23؍رجب المرجب 1444ھ15؍فروری 2023ء

وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات، سیلاب متاثرین کی امداد سمیت اہم امور پر گفتگو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے کراچی میں ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات میں امریکی قونصل جنرل نیکول تھریوٹ بھی شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق اس دوران سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے پراجیکٹ سے متعلق بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر نیکول تھریوٹ نے کہا کہ امریکا سیلاب متاثرین کی بحالی میں حکومت سندھ کی مدد کرے گا۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور امریکی سفیر کی ملاقات میں پاکستان کے ساتھ تجارتی معاملات کو فروغ دینے پر بھی پر بات چیت ہوئی۔

اس حوالے سے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کے لیے امریکا ایک ایونٹ کروانا چاہتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امریکی وفد کو بتایا کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر سے متعلق فنڈز کا اجرا شروع ہوگیا، حکومت سندھ زراعت کی بحالی کےلیے بھی کاشت کاروں کی مدد کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.