پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جیل بھرو تحریک سے متعلق مشاورتی اجلاس پشاور میں ہوا جس میں جیل بھرو تحریک کے لیے حلف اٹھایا گیا۔
اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے کی جبکہ جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن اعجاز چوہدری نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ شاہ فرمان، اشتیاق ارمڑ، شہرام ترکئی، کامران بنگش بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے عاطف خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال کوہاٹ کے اسکول میں پڑھا ہوا ہوں، رجسٹریشن کر رہے ہیں، لاہور میں پہلے گرفتاریاں پیش کریں گے۔
اعجاز چوہدری نے کہا کہ اسمبلیاں آئین کے تحت تحلیل کی گئی ہیں، آئین کی پامالی کو روکیں گے، جھوٹے مقدمات کے ذریعے کارکنان کو ڈرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 9 سال حالات پر امن تھے اب خراب ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.