پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا تدریسی و انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی و انتظامی امور کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ 

اس حوالے سے انجمن اساتذہ کے اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے اساتذہ کی جنوری کی تنخواہ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ انجمن اساتذہ نے شعبہ ابلاغ عامہ میں تقرری کیخلاف انتظامیہ سے مقدمہ کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا۔

مطالبات کی منظوری تک صبح و شام کے تدریسی اور انتظامی امور کا مکمل بائیکاٹ جاری رہے گا۔ 

انجمن اساتذہ نے کہا جمعہ تک مطالبات منظور نہ ہونے پر شیخ الجامعہ اور ڈائریکٹر فنانس کی برطرفی کا مطالبہ کیا جائے گا۔  

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.