پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

ضمنی انتخاب: این اے 247 سے فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247 پر ضمنی انتخاب کے لیے اسکروٹنی کے آخری روز آج ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

فاروق ستار کے قومی اسمبلی کے ایک اور حلقے این اے 252 سے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ہو گا۔

اس حوالے سے فاروق ستار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ 3 حلقوں میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ این اے 252 کے کاغذاتِ نامزدگی میں مسئلہ ہے، امید ہے کہ وہاں انصاف ملے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار کے 2،2 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما و امیدوار نے کہا کہ پیپلز پارٹی آمادہ نظر آتی ہے اس لیے بات چیت کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو نئی حلقہ بندی کرانی چاہیے، سب مل بیٹھ کر قومی مفادات پر یکجا ہو جائیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا انعقاد اس ماحول میں اچھا قدم ہے، ایک اسٹیڈیم شہر سے باہر ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.