پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

جنوری 2023 کی ورکرز ترسیلات ایک ارب 89 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک

جون 2020 سے 2 ارب ڈالر ماہانہ ورکرز ترسیلات کی لہر جنوری 2023 میں ٹوٹ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق جنوری 2023 کی ورکرز ترسیلات ایک ارب 89 کروڑ ڈالر رہیں۔

سعودی عرب سے جون 2019 کے بعد کم ترین ترسیلات موصول ہوئیں، جنوری میں سعودی عرب سے 15 فیصد کم ورکرز ترسیلات 40.76 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 15 فیصد کم ورکرز ترسیلات 26.92 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں ماہانہ اوسط 2.28 ارب ڈالر کی شرح سے 16 ارب ڈالر بھیجے گئے ہیں۔

رواں مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 11 فیصد کم رہیں۔

جنوری 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ایک ارب 89 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2022 میں بیرون ملک سے 2 ارب ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے تھے۔

جنوری میں بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 13.14 فیصد کمی آئی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ 7 مہینوں میں بیرون ملک سے 16 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔

گزشتہ سال اسی عرصے میں بیرون ملک سے 17 ارب 98 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران بیرون ملک سے بھجوائی جانے والی ترسیلات میں 11 فیصد کمی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.