پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں امن و امان پر 600 ارب روپے خرچ ہوئے: کامران بنگش

خیبر پختون خوا کے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیرِ کامران خان بنگش کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال پر 600 ارب روپے خرچ ہوئے۔

پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں پی ٹی آئی کےسابق صوبائی وزیر کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں جامع پولیس اصلاحات سے مثالی امن و امان قائم رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے خیبر پختون خوا میں سی ٹی ڈی اور ایس ایس یو کے ادارے، ریجنز کی سطح پر سی ٹی ڈی کے پولیس اسٹیشن قائم کیے۔

کامران بنگش نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ہم نے پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا، تمام اختیارات آئی جی کو دیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے پولیس کی نفری 60 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار کی، ضم قبائلی اضلاع کے 27 ہزار لیویز اور خاصہ داروں کو پولیس میں ضم کیا۔

خیبر پختون خوا کے سابق صوبائی وزیرِ کامران خان بنگش کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں دہشت گردی کا خاتمہ، امن و امان کی صورتِ حال میں نمایاں بہتری آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.