گزشتہ کچھ روز سے امریکی ڈالر اپنی قدر کھو رہا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہونے کے بعد 269 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 72 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 814 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.