پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

فیصل آباد: دو روز قبل خاتون اور بچی کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین

فیصل آباد میں دو روز قبل خاتون اور 8 سالہ بچی کی ذبح شدہ لاشیں ملنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو گیا۔

دونوں کی شناخت ماں بیٹی کے طور پر ہو گئی، پولیس کے مطابق شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل جڑانوالہ کے علاقہ روڈالہ میں کھیتوں سے خاتون اور 8 سالہ بچی کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گلے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔

دونوں مقتولین کی شناخت تاندلیانوالہ کی رہائشی ماں بیٹی کے طور پر ہوئی۔

 پولیس کے مطابق نعیم بی بی اور اسکی بیٹی ماہم کو اسکے شوہر شاہ نواز نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

واقعے کے بعد سے ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.