بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں ایک دلہن شادی کے دن امتحان دینے پہنچ گئی۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ بالا دلہن عروسی جوڑے پہنے اپنے اہل خانہ کے ساتھ کار میں امتحانی مرکز جارہی ہے اور جب وہ بیتھانی نواجیوان کالج آف فزیو تھیراپی پہنچتی ہے تو گیٹ پر اساتذہ اور طلبہ اسکا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔
مذکورہ طالبہ بعدازاں اپنے عروسی جوڑے کے اوپر اپنا لیب کوٹ پہنے اور اسٹیٹواسکوپ اپنی گردن کے گرد لٹکائے جب فزیو تھیراپی کے پریکٹیکل امتحان کے کمرے میں اپنی سیٹ پر جاکر بیٹھتی ہے تو تمام طلبہ اور اساتذہ اسے حیرت سے دیکھتے ہیں جس پر وہ مسکراتی نظر آتی ہے۔
انٹرنیٹ صارفین نے دلہن کے اس جذبے اور تعلیم سے لگاؤ کو کافی سراہا اور اس پر حوصلہ افزا کمنٹس دیے۔
Comments are closed.