اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس، رانا ثناء اللّٰہ نے اہم فیصلوں کی منظوری دے دی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے کراچی میں اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں رانا ثناءاللّٰہ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے حکام شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوران اجلاس سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نفاذ قانون کے اداروں نے سیکیورٹی خدشات اور اقدامات سے آگاہی دی جبکہ رانا ثناءاللّٰہ نے اس موقع پر اہم فیصلوں کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق سندھ میں جاری میگا منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے سیکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.