
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ سنچری کروں یا نہ کروں، ٹیم کے جیتنے کی زیادہ خوشی ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو میں عمر اکمل نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ اور بیٹنگ یونٹ اچھا ہے، ٹیم نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے جہاں موقع ملے کوشش کروں گا اپنی ٹیم کےلیے بہتر پرفارم کروں۔
عمر اکمل نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ میں کراچی ہو یا ملتان وکٹیں ایک جیسی ہی ہوتی ہے، میں سنچری کروں یا نہ کروں، ٹیم جیتے گی تو زیادہ خوشی ہوگی۔
Comments are closed.