اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

ناسا نے مریخ کی چٹان پر دوران تحقیق قدیم جھیل کے آثار کا پتہ لگالیا

ناسا کی خلائی گاڑی نے مریخ پر قدیم جھیل کا پتہ لگا لیا۔ ناسا نے مریخ پر موجود چٹان پر کی جانے والی تحقیق میں ایک قدیم جھیل کے آثار پائے ہیں۔

ناسا کی روبوٹک گاڑی کو یہ آثار مریخ میں ایک ایسے مقام سے گزرتے ہوئے ملے ہیں جسے تحقیقی زبان میں ’’سلفیٹ بیرنگ یونٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ 

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہاں موجود چٹانیں اس وقت بنیں جب مریخ کی سطح خشک ہوتی چلی گئی۔

ماہرین کے مطابق یہ اب تک کے مشن میں پانی اور لہروں کے واضح شواہد ہیں جو انہیں ملے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.