پاکستان سے ایدھی فاونڈیشن کی ٹیم زلزلہ متاثرین کےلیے امداد لے کر ترکیہ پہنچ گئی۔ ترجمان کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کی ٹیم کی قیادت عبدالستار ایدھی مرحوم کے فرزند فیصل ایدھی کر رہے ہیں۔
فیصل ایدھی امدادی سامان کے ہمراہ ترکیہ کے علاقے قاہرامان مرس پہنچ گئے۔
جاری بیان میں فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ متاثرہ لوگوں کی حالت بہت خراب ہے۔ پوری دنیا سے لوگ مدد کیلئے ترکیہ پہنچے ہوئے ہیں۔
فیصل ایدھی کی ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سے زلزلہ کے حوالے سے بنائے گئے کنٹرول روم میں ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے فیصل ایدھی کی کاوشوں کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق قاہرامان ماراش شہر میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔ ریلیف کیمپس میں کھانا اور گرم کپڑے فراہم کئے جارہے ہیں۔ جہاں موسم انتہائی سرد ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.