مقبوضہ کشمیر میں کُل جماعتی حریت کانفرنس نے بدھ 15 فروری کو ہڑتال کی اپیل ہے۔
سری نگر سے کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف 15 فروری کو ہڑتال کی جائے گی۔
حریت کانفرنس نے مزید کہا کہ بھارت انسداد تجاوزات کے نام پر کشمیریوں سے ان کی زمینیں اور جائیدادیں چھین رہا ہے۔ بھارت منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی شناخت مٹانے کی سازش کر رہا ہے۔
حریت کانفرنس نے کہا کشمیریوں کے بنیادی حقوق چھین کر بدترین سیاسی غلامی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ بھارتی اقدامات سے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
حریت کانفرنس کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو اپنا مستقبل اور پہچان بچانے کے لیے آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
حریت کانفرنس کے مطابق جموں و کشمیر ہمارا ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.