پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتی احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا، آئین کے ساتھ یہ کھلواڑ ملک کو مہنگا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے آج اجلاس منعقد کرنا چاہیے تھا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بہت ہو گیا، آئین کی بالادستی کے لیے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ ضمانت اس شرط پر منظور کر رہا ہوں کہ آپ دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔
Comments are closed.