اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

ن لیگی کارکنوں کے مریم نواز سے وقت نہ دینے کے شکوے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کے اجلاس میں کارکنوں نے مریم نواز سے شکوے شروع کردیے۔

سوشل میڈیا کارکنوں نے مریم نواز سے  وقت نہ دینے کے شکوے کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نوجوان ورکرز آپ سے ملنا چاہتے ہیں لیکن ملاقات نہیں ہوتی۔

کارکنان نے کہا کہ پرائیویٹ ریڈیوز پر ن لیگ کے خلاف پروگرام ہوتے ہیں، ان کا مقابلہ کیسے کریں؟

مریم نواز نے سوشل میڈیا کارکنوں سے رابطہ رکھنے کا وعدہ کیا۔

ن لیگ کے اجلاس میں پی ٹی آئی بیانیے کے مقابلے کےلیے ن لیگ سوشل میڈیا کو یونین کونسل تک منظم کرنے کا فیصلہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.