پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیان پر رد عمل دینے سے گریز کیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے جو بیان دیا وہ ان کی ذاتی رائے ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیان پر میں کوئی جواب نہیں دوں گی۔
مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، نواز شریف اصول کی سیاست کرتا ہے اور اس کی سزا بھی بھگتتا ہے۔
واضح رہے کہ مریم نواز کے شوہر کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا بیانیہ اب نہیں چل سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ن لیگ نے یہ بیانیہ باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دے کر دفن کیا، ووٹ کو خود بےعزت کردیا۔
Comments are closed.