اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔
سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین اور قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں کی 4 اپریل کو سماعت ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نیب کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے رینٹل پاور کیس میں 2 نیب اپیلوں کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020ء کے بریت کے 2 فیصلوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔
Comments are closed.