اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

پاکستان نیوی کے تعاون سے پہلی کامیاب میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد ہوا: فیصل سبزواری

وفاقی وزیرِ میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی اور وزارت کے تعاون سے پہلی کامیاب میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد ہوا ہے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ اس نمائش کو مزید بڑا بنانے کے لیے کوشاں ہیں، امید ہے کہ آئندہ نمائش میں مزید ممالک کی شرکت سے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔

فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ سیلاب کی مشکل صورتِ حال میں پاکستان نیوی نے اہم کردار ادا کیا، مجھے خوشی ہے کہ اس نمائش میں بہت سے معاہدے طے کیے گئے ۔

ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہو گی کہ ان معاہدوں کو تکمیل تک پہنچایا جائے، وزارتِ پورٹ اینڈ شپنگ گوادر کے غریب ماہی گیروں کے لیے کام کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے کوسٹل ایریا سے ابھی بہت کچھ حاصل کرنا ہے، کئی ممالک کو ایک پلٹ فارم پر جمع کیا، گوادر پورٹ ملک کی ترقی میں اہم رول ادا کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترقی کے لیے کوسٹل ایریا میں مزید مواقع فراہم کریں گے، یہ پہلی ایکسپو کانفرنس تھی، ہر 2 سال بعد اس نوعیت کی بین لاقوامی ایکسپو ہو گی۔

نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری کو سووینیئر پیش کیا۔

آج آخری روز خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ کئی وفود اندرون و بیرونِ ملک سے آئے ہیں، تقریب کامیاب رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مختلف نوعیت کی نمائش تھی، جس کے ذریعے پاکستان کی بلیو اکانومی کو اجاگر کیا گیا۔

وائس ایڈمرل نوید اشرف نے بتایا کہ کانفرنس میں سات ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں، آج مزید ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.