امریکا کے بعد کینیڈا کے فضائی حدود میں بھی داخل ہونے والی ایک ناقابل شناخت شے کو مار گرادیا گیا۔
خبررساں اداروں کے مطابق کینیڈا اور امریکا نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک object کو الاسکا کی سرحد کے قریب یوکون (Yukon) کے علاقے میں مار گرایا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی اور کینیڈین طیاروں نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی ایف 22 طیارے نے ناقابل شناخت شے کو مار گرایا۔
ایک اور ٹوئٹ میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ ان کی صدر جوبائیڈن سے بات چیت ہوئی ہے، کینیڈین فورسز ناقابل شناخت شے کی باقیات کو ڈھونڈیں گی اور اس کا جائزہ لیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست الاسکا میں بھی ایک ناقابل شناخت آبجیکٹ کو گرایا گیا تھا۔
اس سے قبل امریکا نے اپنے فضائی حدود میں ایک چینی غبارے کو مار گرایا تھا جس کے بعد امریکا اور چین میں سفارتی تناؤ بڑھ گیا ہے۔
Comments are closed.