لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا، فلور ملز مالکان نے کل سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔
بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔
پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا، سیکریٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔
دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔
ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔
Comments are closed.