فیصل آباد میں ر یٹائرڈ پولیس افسر کے بیٹے نے پالتو کتے کے بھونکنے پر مشعل ہو کر اپنے پڑوسی لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحہ تان کر دھمکاتا رہا۔
پالتو کتے کے بھونکنے پر اس کے مالک لڑکے پر تشدد کا واقعہ فیصل آباد کے علاقے گلبرگ میں پیش آیا ہے۔
فصیح نامی ملزم جو ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا بتایا جاتا ہے نے کتے کے بھوکنے پر مشتعل ہو کر اس کے مالک لڑکے حامد کو سرعام تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پستول سے بھی ڈرایا۔
متاثرہ خاندان کی جانب سے تھانے میں درخواست جمع کروانے کے باوجود ابھی تک ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا۔
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.