کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس موبائل کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے اسکول کی طالبہ زخمی ہوگئی۔
موقع پر موجود افراد نے ویڈیو بنانا شروع کی تو پولیس اہلکار چلے گئے۔
ڈی ایس پی ناظم آباد سلمان وحید کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل میں میرا ڈرائیور اور سپاہی تھا۔
موٹر سائیکل پر 4 افراد سوار تھے، جو گلی سے مین روڈ پر آرہے تھے، توازن برقرار نہ رکھنے کے باعث موٹر سائیکل سوار افراد گر گئے۔
سلمان وحید نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے باعث اہلکار گھبرا کر موقع سے چلے گئے، موقع پر موجود افراد کے بیانات قلمبند کر لیے، اہلکاروں کی غفلت پر ان کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
Comments are closed.