
بس ہوسٹس سے مبینہ زیادتی کے ملزمان کو سینئر سول جج وہاڑی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ بس ہوسٹس بھی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔
سینئر سول جج نے گرفتار دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزمہ کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے، جسے جلد گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔
اس موقع پر بس ہوسٹس نے الزام لگایا کہ پولیس واقعے میں ملوث ملزمہ کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ 7 روز قبل بس ہوسٹس کو مبینہ طور پر مسافر بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.