
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) شائستہ پرویز ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں شائستہ پرویز ملک نے کہا کہ عزت سے نوازنے پر پارٹی کی شکر گزار ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی کے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کی ہے۔
ن لیگی ایم این اے نے یہ بھی کہا کہ پالیسی ایڈوائزر فار ومن کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دوں گی۔
Comments are closed.