
ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے خلاف کراچی فوارہ چوک پر 12 فروری کو ہونے والا دھرنا بحریہ کی امن مشقیں ختم ہونے تک موخر کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بہادرآباد کراچی میں ایم ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔
میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ گورنر سندھ وفاق کا اہم پیغام ان کے پاس لے کر آئے اورپاک بحریہ کی مشقوں کے پیش نظر 12 فروری کا دھرنا ملتوی کرنے کی درخواست کی، ایم کیو ایم نے ملکی مفاد میں اس بات کو تسلیم کیا اور دھرنا موخر کردیا۔ امن مشقوں کے اختتام پر دھرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ان کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرادری اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم کے مطالبات پر بات ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک ڈرافٹ تیار کر کے ہفتے کی رات خالد مقبول صدیقی کو بھیجیں گے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دھرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے غیر سنجیدہ رویے کو دیکھتے ہوئے مجبوری میں کیا ہے۔
Comments are closed.