ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض، آر او نے مہلت دے دی

کراچی میں 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں این اے 252 ضلع غربی کے ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کو 13 فروری دوپہر 12 بجے تک کی مہلت دے دی۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ حلقے سے نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جب سندھ حکومت نے خط لکھ دیا تو الیکشن کمیشن کے پاس قبول نہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔

کراچی کے حلقے این اے 252 پر ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوئی، ریٹرننگ افسر نے تجویز کنندہ کے حلقے سے تعلق نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا۔

اعتراض کو دور کرنے کیلئے ڈاکٹر فاروق ستار نے 13 فروری تک کی مہلت مانگی ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کے تجویز کنندہ محمد صادق کا نام ووٹر فہرست میں موجود نہیں ہے، محمد صادق کا نام کسی اور حلقے میں چلا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.