پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے مطالبات ماننے کو تیار ہوگئی جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کل کا دھرنا موخر کرنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوی کی امن مشقوں کے پیش نظر فیصلے پر نظرثانی کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں بیک وقت کئی پروگرامز ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے دھرنے کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان دھرنا موخر پیپلزپارٹی کی جانب سے عملی اقدامات پر کرے گی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اتوار کو فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ایم کیو ایم نے اتوار کو ہونے والے دھرنے کے لئے رابطہ مہم شروع کر دی تھی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں، مختلف ٹاؤن میں ورکرز کو فعال کرنے کے لئے اجلاس کئے جارہے تھے۔
ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ دھرنا تاریخی ہوگا، سندھ حکومت کو بہت وقت دے چکے اب فیصلہ کن معرکہ ہوگا۔
Comments are closed.