برما میں کاؤتیوائٹ یا کائنائٹ نامی شفاف سرخ اور اورنج رنگ کا قیمتی معدنی عنصر دریافت کیا گیا ہے، جس کا صرف صفر اعشاریہ 3 گرام کا نگینہ دنیا کی معدنی اشیا میں بہت زیادہ نادر و نایاب سمجھا جاتا ہے۔
بین الاقوامی منرلرلوجیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے تقریباً 6 ہزار منرلز (معدنیات) تسلیم شدہ ہیں اور ان میں کافی معدنیات کو نایاب قرار دیا گیا ہے لیکن ان میں سے کوئی بھی کائوتیوائٹ یا کائنائٹ کی نادر و نایاب ہونے کی برابری نہیں کرسکتا ہے۔
برما کے ماہر معدنیات و قیمتی پتھر اور پیٹرولوجسٹ ڈاکٹر کیاؤتھو کے نام سے معنون یہ قیتمی معدنی پتھر نیلم کی تلاش میں نکلنے والوں نے برما کے موگوگ علاقے کی ایک ندی کے بہاؤ تلے سے دریافت کیا تھا۔
انٹرنیشنل منرلوجیکل سوسائٹی نے اسے 2015 میں تسلیم شدہ قرار دیا، اب تک اس کا صرف ایک ہی نمونہ جو کہ ایک اعشاریہ 61 قیراط وزن (صفر اعشاریہ تین گرام) کا ہے اور یہ نیچرل ہسٹری میوزیم لاس اینجلس کی تحویل میں ہے۔
Comments are closed.