ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

یہ نہ سمجھا جائے کہ سانحہ پولیس لائنز کی وجہ سے میرا تبادلہ ہوا، سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا

سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ ایسا نہ سمجھا جائے کہ سانحہ پولیس لائنز کی وجہ میرا تبادلہ ہوا۔

سابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی چیف سیکریٹری اور آئی جی کو تبدیل کیاگیا۔

معظم جاہ انصاری  نے کہا کہ وہ کسی وجوہات کی بناء پر یہاں سے نہیں جارہے، تقرری و تبادلے سے تعلقات ختم نہیں ہوتے۔

یاد رہے کہ پشاور میں پولیس لائنز دھماکے کے بعد آئی جی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

 وفاقی حکومت نے ان کی جگہ اختر حیات گنڈاپور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.