ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

میں آپ کو ہائر کرنے کے بارے میں سوچوں گا، عمران خان کا خواجہ آصف کے وکیل سے مکالمہ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ  خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی سے مکالمہ کیا۔

آج کی سماعت میں خواجہ آصف کے وکیل علی شاہ گیلانی نے عمران خان پر جرح کی۔

دوران جرح عمران خان نے کہا کہ  آپ نےکیس اچھا لڑا، کیس تھاہی نہیں، آپ نے کیس بنادیا، میں آپ کو ہائر کرنے کے بارے میں آئندہ سوچوں گا۔

عمران خان نے جج سے مخاطب ہوکر کہا کہ شوکت خانم اسپتال سب سے بڑا خیراتی ادارہ ہے، پاکستان کا سب سے بڑا خیرات اکٹھا کرنے والا شخص ہوں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہو گئے۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھ پر خواجہ آصف کے الزامات بےبنیاد ہیں، خیرات پر شبہ پیدا کردیں تو ڈونیشن ختم ہوجاتی ہے، میں شوکت خانم اسپتال کو بچانا چاہتاہوں۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہےجو ڈونیشن پر چلتی ہے، خواجہ آصف نےشوکت خانم کی ڈونیشن اورمیری ذات کو نشانہ بنایا۔

عمران خان نے عدالت سے جلد سے جلد ہتک عزت کے کیس کا فیصلہ سنانے کی استدعا کردی۔

جج نے یہ کہتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی کہ ’میں سمجھتاہوں کہ کیس کا فیصلہ جلد سے جلد کیا جائے‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.