پنجاب میں آٹے کے نئے بحران کے خطرات پیدا ہوگئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی دکانوں سے آٹا غائب اور قلت بڑھ گئی، سرکاری 10 کلو آٹے کا سستا تھیلا بھی دستیاب نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملوں نے کمرشل 15 کلو آٹے کی سپلائی بھی کم کر دی ہے۔
مارکیٹ ذرائع نے کہا کہ ملز مالکان نے پیر سے پنجاب میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے، ہڑتال سے آٹے کی صورتحال مزید ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے فوڈ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، میرٹ پر چلیں گے۔
Comments are closed.