ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

اسپیشل پراسیکیوٹر کی شہباز گِل کی بریت کی درخواست کی مخالفت

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے خلاف فردِ جرم عائد ہونے سے متعلق سماعت ہوئی۔

شہباز گِل کے وکیل اور اسپیشل پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم کے وکیل نے سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گِل ایک بجے تک کچہری آئیں گے۔

پارٹی رہنما میڈيا سے بات کرتے ہیں، شہباز گل ساتھ کھڑے ہوکر سنتے ہیں، شہباز گل کی باری آتی ہے تو رہنما کٹ جاتے ہیں۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج شہباز گِل کی بریت کی درخواست پر بحث ہونی ہے۔

پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم شہباز گِل کی بریت کی درخواست کا مرحلہ گزر چکا، اس مرحلے پر ان کی بریت کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

رضوان عباسی نے کہا کہ استغاثہ کے پاس شہباز گِل کے خلاف جرم ثابت کرنے کے لیے وافر مواد ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے سماعت میں وقفے کے بعد شہباز گِل کے وکلاء کو بریت کی درخواست پر دلائل کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں ایک بجے تک وقفہ کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.