وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی مقام ہندوستان سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991ء میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔
Comments are closed.