ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

الاسکا: امریکی طیارے نے فضا میں ناقابل شناخت آبجیکٹ مار گرایا

امریکی لڑاکا طیارے نے ریاست الاسکا میں فضا میں اڑتے ناقابل شناخت آبجیکٹ کو مار گرایا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق ناقابل شناخت شہ فضا میں40 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی۔

امریکی صدر نے فوج کو ناقابل شناخت شہ کو مار گرانے کا حکم دیا تھا۔

ترجمان نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے کہ آبجیکٹ کا مقصد اور اصلیت کا معلوم نہیں ہوسکا تاہم یہ چینی غبارے کے مقابلے میں بہت چھوٹا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ شہ کس کی ملکیت تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.