اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

لاہور قلندرز کی کٹ شاہین شاہ کے ڈیزائن کرنے پر شاہد آفریدی کا پُرمزاح تبصرہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کی نئی کِٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

ایک ٹی وی شو پر لاہور قلندرز کی کٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے میزبان نے بتایا کہ پی ایس ایل کے سیزن 8 کیلئے فرنچائز کی کِٹ شاہین شاہ نے ڈیزائن کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر  شاہین آفریدی…

میزبان کی اس بات پر شاہد آفریدی نے بے ساختہ کہا کہ ’شاہین شاہ نے تو اپنے نکاح کا سوٹ نہیں ڈیزائن کیا اور وہ شرٹ ڈیزائن کروالی‘۔

لاہور قلندرز کی کٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر پورے لاہور کا نقشہ بنا ہوا ہے جو اس کٹ کی مقبولیت میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

کٹ کی رونمائی سے قبل لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے  اعلان کیا تھا کہ شاہین آفریدی ہمارے کپتان ہیں، نئی کٹ بھی وہی ڈیزائن کر رہے ہیں، جیسے وہ وکٹیں گراتے ہیں ان کا کٹ ڈیزائن بھی سب کے ہوش اڑا دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.